تلنگانہ

بھینسہ شہرمیں پولیس کےوسیع تربندوبست میں گنیش وسرجن جلوس

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان)ضلع نرمل کے بھینسہ شہرمیں آج گنیش وسرجن عمل میں لایا جارہاہے۔اس ضمن میں محکمے پولیس کی جانب سے بھینسہ شہرمیں سخت پولیس کےوسیع ترانتظامات انجام دیےجارہیے ہیں۔ گنیش وسرجن کے سیکوریٹی انتظامات میں بھینسہ میں ایک ایس پی۔(2)ایڈیشنل ایس پی۔(3) ڈی ایس پی۔(10) سرکل انسپیکٹرز۔(30) سب انسپیکڑس۔اے ایس آئی۔ہیڈکانیسٹبل.(350) پولیس جوان۔ چارپیٹرولینگ ٹیم۔چھ موبائیل ٹیم شامل ہے اس کےعلاوہ بھینسہ شہرکودوزونس میں تقسیم کرتےہوئے یہاں 9 سیکٹرس بنائےگیےہیں۔

ساتھ ہی جلوس پرنظررکھنےکےلیے ڈرون کمیروں کا بھی استعمال کیاجارہاہے۔جلوس گذرنے والے راستوں پر کے مساجد مسجدپنجہ شاہ۔مشائخ مسجد۔درگاہ مسجد۔کومحکمے پولیس کی جانب سے کپڑوں کےذریعہ ڈھانکتے ہوئے عارضی طورپر حصاربندی کی گئ۔بھینسہ شہر گنیش گذرنے والا کافی حساس علاقہ پنجہ شا ہ چوک جہاں پر ضلع نرمل ایس پی سی ایچ پراوین کمار۔بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھیر۔ڈی ایس پی باسر۔مدہول رورل سرکل انسپیکٹر وینودکمار۔بھینیہ رورل سرکل انسپیکٹر چندرشیھکرکےعلاوہ دیگرآفیسرس موجودرہتےہوئے راست نگرانی کررہیےہیں۔ہرسال کی طرح اس سال بھی جلوس کا آغاز منورکاپورسنگم کی گنیش پوجا سے کیاگیا۔جسکا آغاز ایم ایل اے جی وٹھل ریڈی۔ضلعی صدرکانگریسی پارٹی راما راو پٹیل۔بی جے پی پارٹی مدہول تعلقہ صدرموہن راو پٹیل۔نرمل ضلع ایس پی سی ایچ پراوین کمار نے پوجا کےبعداس جلوس کا آغازعمل میں لایاگیا۔

اس موقع پرمدہول رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پورے تلنگانہ میں بڑےپیمانے پرگنیش اُتسومنایا جارہاہے۔خاص کر بھینسہ میں بڑے جوش وخروش کےساتھ تہوار کا منایا جاتاہے۔اس موقع پرانہوں نے تمام ہی بھینسہ شہر کی عوام کو گنیش تہوار پرامن طورپرمنانےکوکہا۔محکمے بلدیہ کی جانب سے گنیش مورتیوں کے انصرام کےلیے بھینسہ شہرگڈنا واگوپراجکٹ پر پوائنٹ بنایاگیا۔جہاں پرکرین کی مددسے مورتیوں کو پانی میں چھوڑاجارہاہے۔واضع رہیے کہ بھینسہ شہرمیں 129 بڑی چھوٹی گنیش مورتیاں بٹھائی گئ۔ہنوزابھی گنیش وسرجن کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button