تلنگانہ
وندے ماترم پر کونسل میں طوفان! جی ایچ ایم سی اجلاس میں بی جے پی– مجلس آمنے سامنے، میزوں پر چڑھ کر نعرے بازی—ایوان میدانِ جنگ بن گیا
گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کونسل کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھی گئی ۔ مختلف مسائل پر مختلف جماعتوں کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔اجلاس میں میئر گدوال لکشمی نے وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایوان میں ’’وندے ماترم‘‘ گیت پیش کرنے کی اجازت دی
اسی دوران مجلس کے ارکان اپنی نشستوں سے نہ اٹھے جس پر بی جے پی ارکان نے سخت اعتراض کیا۔بعض بی جے پی کارپوریٹروں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’’وندے ماترم‘‘ گانے والوں کو ہی ملک میں رہنے کا حق ہے
، جس کے بعد مجلسی ارکان نے شدید احتجاج شروع کردیا۔احتجاج کے دوران کچھ ارکان میزوں پر چڑھ کر نعرے بازی کرتے رہے جس سے ایوان میں سخت بدنظمی پیدا ہوگئی۔ بعد ازاں مارشل پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لائے۔



