تلنگانہ

10 روپے کا سکہ نگل لینے کے نتیجے میں لڑکی کی موت

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے پوچم پلی منڈل بھیمنا پلی کے رہنے والی 8 سالہ لڑکی کھیلتے کھیلتے 10 روپے کا سکہ نگل گئی۔

 

 

اسے فوری طور پر علاج کیلئے حیدرآباد کے ونستھلی پورم میں ایک پرائیویٹ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد سکہ باہر نکالا اور بچی کو گھر بھیج دیا۔ تاہم اگلے ہی دن اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی

 

 

اور وہ بے ہوش ہوگئی۔ آج دوبارہ ہاسپٹل لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button