تلنگانہ
حیدرآباد میں ٹیچر کے ٹفن باکس پھینکنے سے کمسن لڑکی زخمی

حیدرآباد کے سعید آباد میں ایک خانگی اسکول میں کم عمر طالبہ مشتبہ حالت میں زخمی ہو گئی جبکہ اس کے باپ نے ٹیچر پر مارنے کا الزام عائد کیا۔
تفصیلات کے مطابق 7 سالہ لڑکی خانگی اسکول میں ایل کے جی میں زیر تعلیم ہے۔ آج اس کے باپ منی کنتھا نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول سے اطلاع دی گئی کہ ان کی بیٹی زخمی ہو گئی ہے
۔ وہ فوری اسکول پہنچے جہاں انہیں بتایا گیا کہ بچوں کے درمیان آپس میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں ان کی بیٹی کے سر پر زخم آئے ۔ بعد ازاں اس سلسلہ میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔
لڑکی کے باپ نے الزام لگایا کہ ٹیچر نے ان کے بیٹی کو ٹفن باکس سے مارا جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر پڑث اور اس کے سر پر چوٹ وہ اور آئی ۔ متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے