تلنگانہ

گروکل اسکول کی طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا۔ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ونپرتی ضلع کے گوپال پیٹ منڈل کے حدود میں واقع بددارم گڈی گاؤں میں موجود سوشل ویلفیئر گرلز گُروکُل اسکول میں سات طالبات کو چوہوں نے کاٹ لیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت میں پڑھنے والی یہ ساتوں طالبات ایک ہی کمرے میں رہتی ہیں۔ اتوار کی رات انہیں اپنے ہاتھوں اور پیروں پر کسی چیز کے کاٹنے کا احساس ہوا۔ نیند سے جاگنے کے بعد انہوں نے آس پاس دیکھا تو کمرے میں چوہے نظر آئے۔

 

 

چوہوں کو دیکھتے ہی طالبات نے فوراً یہ بات پرنسپل کو بتائی۔ پرنسپل نے اسکول میں موجود معاون عملہ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ حکام کی ہدایت پر عملہ نے طالبات سے بات کی اور انہیں گوپال پیٹ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے گئیں۔

 

ڈاکٹر چاند باشا نے ان کی طبی جانچ کی اور بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کوئی جانی خطرہ نہیں ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button