بزنس

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، خریداروں کو راحت

مسلسل دوسرے دن سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں سونا ریکارڈ سطح پر پہنچا تھا لیکن اب گراوٹ کا رجحان نظر آرہا ہے جس سے خریداروں نے سکون کا سانس لیا ہے۔

 

آل انڈیا بولین ایسوسی ایشن کے مطابق دہلی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر فی تولہ ₹1,13,200 پر آ گئی ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 500 روپے گھٹ کر فی تولہ ₹1,12,800 ہوگیا ہے۔

 

امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی طلب گھٹ گئی ہے۔ تقریباً 9 ماہ بعد شرح سود میں کمی کی گئی ہے اور امکان ہے کہ رواں سال کے آخر تک مزید دو بار کمی کی جا سکتی ہے، جس سے سونے کے دام مزید گرنے کے امکانات ہیں۔

 

عالمی منڈی میں اس وقت اسپاٹ گولڈ 0.23 فیصد بڑھ کر فی اونس $3,668.33 اور چاندی 0.55 فیصد بڑھ کر فی اونس $41.90 پر ٹریڈ ہورہی ہے۔

 

حیدرآباد مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونا فی تولہ ₹1,11,170، 22 کیرٹ سونا فی تولہ ₹1,01,900 اور چاندی فی کلو ₹1.41 لاکھ پر دستیاب ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button