تلنگانہ
تلنگانہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لئے خوشخری – حکومت نے لیا بڑا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے دسویں جماعت کے امتحانات کے معاملے میں اپنے موقف سے منحرف ہوتے ہوئے انٹرل امتحان کو ختم کرنے سے متعلق گزشتہ سال کا فیصلہ واپس لے لیا ہے
۔ پہلے حکومت نے انٹرنل مارکس کے نظام کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب اعلان کیا گیا ہے کہ پچھلے سال کی طرح جاریہ تعلیمی سال میں بھی یہ نظام جاری رہے گا۔ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے مطابق سالانہ امتحانات میں 80 نشانات سالانہ پرچہ اور 20 نمبر انٹرنل مارکس کے ہی رہیں گے
۔ اس فیصلے پر طلبہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے، تاہم اساتذہ کی تنظیموں کا الزام ہے کہ یہ فیصلہ خانگی اسکولوں کے دباؤ میں لیا گیا ہے۔