تلنگانہ

تلنگانہ میں سرکاری ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کے لئے خوشخبری

تلنگانہ آر ٹی سی میں ملازمتوں پر تقررات کے لئے نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں سوپروائزر کے عہدوں پر براہِ راست تقررات کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ریاست بھر میں سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

 

نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف زمروں میں مجموعی طور پر 198 مخلوعہ ملازمتوں پر تقررات کی جائیں گی۔ ان میں ٹریفک سوپروائزر ٹرینی کے 84 اور میکانیکل سوپروائزر ٹرینی کے 114 عہدے شامل ہیں۔ منتخب امیدواروں کو 27 ہزار 80 روپے سے 81 ہزار 400 روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی، جو ریاستی سطح پر ایک پرکشش تنخواہی پیکیج مانا جا رہا ہے۔

 

درخواستیں آن لائن کے ذریعہ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www.tgprb.in پر داخل کی جا سکتی ہیں۔ درخواستوں کا آغاز 30 دسمبر 2025 سے ہوگا جبکہ 20 جنوری 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

 

بورڈ نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ درخواست داخل کرنے سے قبل تعلیمی قابلیت، عمر کی حد اور دیگر شرائط و ضوابط کو بغور پڑھ لیں۔ نوٹیفیکیشن میں انتخاب کے طریقۂ کار، درخواست کے مراحل اور دیگر تمام اہم معلومات تفصیل کے ساتھ فراہم کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر تقررات کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button