تلنگانہ

تلنگانہ کے آر ٹی سی ملازمین کیلئے خوشخبری

حیدرآباد: تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب کے موقع پر حکومت کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کو خوشبخری سنائی گئی ہے ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے چیرمین باجی ریڈی گوردھن ریڈی ‘ کارپوریشن کے ایم ڈی وی سی سجنار نے اعلان کیا ہے کہ تہوار کے تحفہ کے طور پر ڈی اے الاؤنس کی ایک اور قسط دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

 

گزشتہ سال جولائی میں دئیے جانے والے 4.9 فیصد ڈی اے کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ماہ جون کی تنخواہ کے ساتھ ملا کر ڈی اے ادا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں آر ٹی سی ملازمین نے کلیدی رول ادا کیا۔ اسی کے پیش نظر ریاست کی یوم تاسیس دہائی تقاریب کے موقع پر زیر التوا ساتویں مرحلہ کا ڈی اے ملازمین کے لئے منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بقیہ ڈی کی ایک اورقسط جلد ہی جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button