تلنگانہ
تلنگانہ کے اساتذہ کے لئے خوشخبری: چیف منسٹر ریوَنت ریڈی نے کی اہم فائل پر دستخط

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کے لئے خوشخبری سنائی ہے۔ چیف منسٹر ریوَنت ریڈی نے اساتذہ کی ترقیاں دینے والی فائل پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس فیصلہ کے بعد ریاست بھر میں اسکول اسسٹنٹس اور سیکنڈری گریڈ ٹیچرس کو جلد ہی ترقی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آنے والے دو دنوں میں ترقیاں دینے کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ اندازہ ہے کہ اس عمل سے تقریباً 2 ہزار اساتذہ کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔