تلنگانہ

صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت پُرعزم : چیف منسٹر رہونت ریڈی

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے اور جو مسائل ان کے دائرۂ اختیار میں ہوں، انہیں سامنے لایا جائے تو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

 

جمعرات کو تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس یونین (ٹی یو ڈی ڈبلیو جے) کے ایک وفد نے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر سے ملاقات کرکے انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یونین کی جانب سے تیار کردہ 2026 میڈیا ڈائری بھی چیف منسٹر کے ہاتھوں جاری کی گئی۔ یونین کے ریاستی صدر کے۔ وراہت علی نے صحافیوں کے لئے نئے سال کے موقع پر فلاحی اسکیمیں فراہم کرنے کی درخواست کی، جس پر چیف منسٹر نے مثبت ردِعمل ظاہر کیا۔

 

ملاقات کے دوران وفد میں دیول پلی امَر، ٹی یو ڈی ڈبلیو جے کے ریاستی جنرل سیکریٹری کے۔ رام نارائن، آئی جے یو کے سیکریٹری وائی۔ نریندر ریڈی، قومی عاملہ کے رکن کے۔ ستیہ نارائن، ریاستی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کلکوری راملو، سیکریٹریز وی۔ یادگیری اور کے۔ سری کانت ریڈی، خازن ایم۔ وینکٹ ریڈی، ریاستی عاملہ کے اراکین بی۔ کرن کمار، اجیت اور چِنّا شامل تھے۔

 

علاوہ ازیں، میڈل کلاس اخبارات اسوسی ایشن کے صدر یوسف بابو، فوٹو جرنلسٹس اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے۔ این۔ ہری، اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری غوث محی الدین اور ویڈیو جرنلسٹس اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ہریش بھی موجود تھے۔

 

بعد ازاں یونین کے وفد نے ریاستی وزیرِ مال، ہاؤسنگ اور اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پی سرینواس ریڈی سے بھی ملاقات کرکے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

 

 

تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین کے۔ سرینواس ریڈی نے بھی جمعرات کو سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اور ریاستی وزیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی سے ملاقات کرکے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button