خواتین کے نام پر ڈیجیٹل ہیلت کارڈ جاری کرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد _ 28 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے خواتین کے نام پر فیملی ڈیجیٹل کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہفتہ کو سکریٹریٹ میں ریاستی وزراء اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ فیملی ڈیجیٹل کارڈ کی اجرائی سے متعلق اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں عنقریب جاری کئے جانے والے فیملی ڈیجیٹل کارڈ ہر خاندان کے خاتون کے نام جاری کئے جائیں۔ خاتون کو ہی خاندان کا سرپرست تصور کیاجائے۔ کارڈ کے پیچھے خاندان کے دیگر ارکان کے نام اور تفصیلات پیش کئے جائیں۔ ایک ہی کارڈ سے راشن اور ہیلت کے علاوہ دیگر اسکیموں سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس موجود ڈاٹا کی بنیاد پر اہل خاندانوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ 3 اکتوبر سے پائلٹ پراجکٹ شروع کرنے کا منصوبہ ہے
اس اجلاس میں وزرا وزراء اتم کمار ریڈی، پی سرینواس ریڈی، دامودرا راج نرسمہا اور پونم پربھاکر کے علاوہ چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی اور حکومت کی پرنسپل سکریٹری شانتی کماری بھی موجود تھیں۔