تلنگانہ

کانگریس کے دو ارکان اسمبلی سدرشن ریڈی اور پریم ساگر راو کو کابینہ درجہ کا عہدہ – ناراضگی دور کرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے انتظامی معاملات سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ بودھن کے رکن اسمبلی سدرشن ریڈی کو سرکاری مشیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے

 

۔ اسی طرح منچریال کے رکن اسمبلی پریم ساگر راؤ کو تلنگانہ اسٹیٹ سول سپلائز کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اور انہیں کابینی درجہ بھی دیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں آج چیف سکریٹری ایس رام کرشنا راؤ نے باضابطہ احکامات جاری کیے۔ بتایا جاتا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کے منتظر ان دونوں سینئر قائدین کی ناراضگی کو دور کرنے کے لیے یہ عہدے دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریونت ریڈی کابینہ میں آج اظہر الدین کو شامل کیا گیا ہے مذکورہ دو قایدین بھی کابینہ میں شامل ہونے کے دعویدار تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button