تلنگانہ
حیدرآباد میں ہفتہ کو سرکاری تعطیل

حیدرآباد ۔گنیش وسرجن کے موقع پر تلنگانہ حکومت نے 6 ستمبر (بروز ہفتہ) کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیل خاص طور پر حیدرآباد، رنگا ریڈی، اور میڑچل اضلاع میں دی گئی ہے۔
حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 11 اکتوبر جو دوسرا ہفتہ ہے اسے ورکنگ ڈے کے طور پر شمار کیا جائے گا اور اس سلسلے میں احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
6 ستمبر کو حیدرآباد میں ہونے والے گنیش وسرجن کے لیے جی ایچ ایم سی کی جانب سے سخت اور منظم انتظامات کیے جا رہے ہیں۔افسران کے اندازے کے مطابق اس دن تقریباً 50 ہزار گنیش مورتیوں کا وسرجن کیا جائے گا۔