تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا اہم حکم: تمام اسکولوں میں کل جمعہ کو”وندے ماترم” کا اجتماعی گیت پڑھنا لازمی

تلنگانہ حکومت کا اہم حکم: تمام اسکولوں میں کل "وندے ماترم” کا اجتماعی گیت لازمی

 

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام اسکولوں کو اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ کل جمعہ کو صبح 10 بجے "وندے ماترم” گیت اجتماعی طور پر گایا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ "وندے ماترم” کی تخلیق کو 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ پروگرام ملک بھر میں منظم کیا جارہا ہے۔

 

مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ اسکولوں، کلکٹریٹ دفاتر اور تمام سرکاری اداروں میں کل صبح لازمی طور پر "وندے ماترم” گایا جائے۔ مرکز نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی پروگرام میں بھرپور طور پر حصہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button