تلنگانہ
تلنگانہ حکومت نے 3 لاکھ 24 ہزار کروڑ روپے کے بھاری بجٹ کو اسمبلی میں پیش کردیا
تلنگانہ اسمبلی میں 2026-27 کے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر فینانس بھٹی وکراما نے اعلان کیا کہ ریاست کا کل بجٹ 3,24,234 کروڑ روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں ریونیو اخراجات 2,34,406 کروڑ روپے جبکہ سرمایہ جاتی اخراجات 47,267 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی فی کس آمدنی 4,18,931 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ترقی کی شرح 10.20 فیصد درج کی گئی ہے۔
اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بھٹی وکرم آرک نے اسپیکر پرساد کمار کی اجازت سے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کے اہداف اور ترجیحات کو ایوان کے سامنے رکھا۔اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ عوام ہی ہماری اولین ترجیح ہیں اور انہیں یہ موقع دینے پر ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔



