تلنگانہ

سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے تلنگانہ حکومت کا اختراعی پروگرام 

حیدرآباد:سڑک حادثات میں کمی اور ڈرائیوروں میں شعور بیدار کرنے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت نے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں روزانہ اوسطاً 20 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہورہے ہیں

 

 

جن میں سے تقریباً 80 فیصد حادثات انسانی غلطیوں کی وجہ سے پیش آ رہے ہیں۔ان وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ایک آگاہی مکتوب (خط) تیار کیا ہے جس میں شہریوں کو محتاط رہنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔یہ خط ان تمام افراد کو ڈاک کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے جنہیں حال ہی میں

 

 

ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ تمام اضلاع کے ٹرانسپورٹ دفاتر اس مہم میں سرگرمِ عمل ہیں۔”سڑک کے قوانین کی پابندی کریں… حادثات کو روکیں” کے نعرے کے ساتھ اس مکتوب کو ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button