انٹر نیشنل

سعودی عرب: حادثہ میں بچ جانے والے ہندوستانی ٹرک ڈرائیور کا ہارٹ اٹیک سے انتقال

ریاض ۔ کے این واصف

دبئی جارہا ایک ہیوی ٹریلا ریاض کے مضافات میں حادثہ کا شکار ہوا اور جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ رہ جانے والے ہندوستانی ڈرائیور کی صحت یابی کے بعد قلب پر حملے سے موت ہوگئی۔

 

 

سعودی عرب کے معروف سماجی جہد کار شہاب کوٹوکاڈ کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور ریاض سے گاڑی‌کا لوڈ کرکے دبئی جارہا تھا کہ ٹرک ریاض کے مضافات الخرج میں حادثہ کا شکار ہوا اور نتیجتاُ سارا ٹرک جل کر خاکستر ہوگیا اور ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا۔وہ ایک ماہ اسپتال میں علاج کے بعد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوا اس کے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔

 

 

اس حادثہ میں کرناٹک کے شہر میسور کے متوطن افسر خاں کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویز بھی جل گئے۔ شہاب اور ان کی ٹیم نے افسر خاں کے علاج، ان کے پاسپورٹ وغیرہ بنوانے کی ذمہ داری پوری کی اور اس کی دبئی واپسی کا انتظام مکمل کیا ہی تھا کہ کل قلب پر شدید حملہ ہوا اور ڈرائیور کا ہوٹل میں انتقال ہوگیا۔ شہاب نے بتایا کہ مرحوم کے ورثہ کی خوہش کے مطابق 66 سالہ افسر خاں کی میت میسور بھیجی جارہی ہی ہے۔

 

 

اس سارے معاملے کو نمٹانے شہاب کو جن دیگر سوشیل ورکر ساتھیوں کا تعاون حاصل رہا جن میں نیاز احمد، نوشاد الوا، شیجو تالمبو، ڈومنک سائنو، جارج، ششی البورڈ وغیرہ شامل تھے۔ شہاب نے اس کیس میں سفارت خانہ ہند ریاض کے تعاون و مدد کی بھی ستائش کی۔

 

 

یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ سعودی عرب ہی میں نہیں بلکہ سارے خلیجی ممالک میں ہندوستانی باشندوں کی سینکڑوں سماجی تنظیمیں اور ہزاروں سماجی کارکن ہیں جو اپنے ہم وطنوں کی راہ للہ خدمت انجام دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button