سرکاری ملازمین کو الکٹرک گاڑیوں کی خریدی پر 20 فیصد کی رعایت – تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کا اسمبلی میں بیان
حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے الکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسمبلی میں وزیر ٹرانسپورٹ ہونم پربھاکر نے وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ ای وی پالیسی کے تحت گاڑی ساز کمپنیوں اور ڈیلروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا
جس میں واضح کیا گیا کہ اگرچہ ای وی گاڑیوں پر دی جانے والی رعایت کے سبب حکومت کو تقریباً 900 کروڑ روپے کے ٹیکس نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے باوجود پالیسی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر کمپنیوں سے اپیل کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو ای وی گاڑیاں خریدنے پر 20 فیصد رعایت دی جائے
۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اور تعلیمی ادارے اپنی گاڑیوں میں 25 سے 50فیصد تک ای وی گاڑیاں شامل کریں، اس کے لیے لازمی پالیسی لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ سرکاری محکموں میں بھی 25سے 50 فیصد برقی گاڑیاں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے
۔ 15 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو ختم کرنے کے لیے اسکریپ پالیسی کے تحت مراعات دینے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ عوام کے لیے مثال قائم کرنے کی غرض سے اراکین اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں برقی گاڑیوں کا استعمال کریں۔



