تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ — سرکاری ملازمین، پنشنرس اور صحافیوں کے ویلنیس سنٹرس کا انتظام آروگیہ شری ٹرسٹ سے ڈی ایم ای اور نِمس کے حوالے

تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین، پنشنرس اور صحافیوں کے لیے کیش لیس علاج فراہم کرنے والے ویلنیس مراکز کے انتظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے ان کی نگرانی آروگیہ شری ٹرسٹ سے لے کر ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای) اور نِمس ہاسپٹل  کے حوالے کر دی ہے

 

۔ ریاست کے 12 ویلنیس سنٹرس میں سے 10 ڈی ایم ای کے تحت اور 2 نِمس ہاسپٹل کے ماتحت ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی دور ہوگی اور علاج کی سہولتیں بہتر بنیں گی۔

 

میڈیکل کالجوں کے ماہر ڈاکٹروں کو روٹیشن کی بنیاد پر ان مراکز میں تعینات کیا جائے گا تاکہ کارڈیالوجی، نیورالوجی، نیفرالوجی اور آرتھوپیڈکس جیسی خدمات بآسانی دستیاب ہوں۔ غیر طبی عملے کی بھرتی آروگیہ شری ٹرسٹ کرے گا جبکہ اخراجات ایمپلائز اینڈ جرنلسٹس ہیلتھ اسکیم کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

 

حکومت کے مطابق فی الحال دواؤں پر سالانہ 18 کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں جو مریضوں کی بڑھتی تعداد کے باعث مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے اس اقدام کو صحت خدمات میں بہتری کی سمت اہم قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button