تلنگانہ

تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس کو سبقت – اب تک نتائج کی تفصیلات

تلنگانہ میں پہلے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس نے شاندار سبقت حاصل کرتے ہوئے سیاسی میدان میں واضح برتری قائم کرلی ہے۔

 

صبح 7 بجے شروع ہونے والی پولنگ دوپہر ایک بجے تک پرامن ماحول میں جاری رہی۔ اس کے بعد دوپہر 2 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا، اور شام 5 بجے تک سامنے آنے والے نتائج نے صورتحال کو تقریباً واضح کر دیا۔

 

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کانگریس نے 680 گرام پنچایتوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا، جبکہ بی آر ایس 270 نشستوں تک محدود رہی۔ بی جے پی نے 51 سرپنچ عہدوں پر کامیابی حاصل کی، اور آزاد امیدواروں سمیت دیگر جماعتوں کے 144 امیدوار بھی فاتح قرار پائے۔

 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے مرحلے میں 4,236 سرپنچ عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، جن میں سے 396 سرپنچ اور 9,633 وارڈ نشستیں پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی تھیں۔

باقی 3,834 سرپنچ نشستوں کے لیے اصل مقابلہ ہوا، جس میں 12,960 امیدوار نے انتخابی دنگل میں حصہ لیا۔

 

مختلف اضلاع سے نتائج تیزی سے موصول ہو رہے ہیں، اور امکان ہے کہ رات تک مزید نشستوں کی تصویر مکمل طور پر واضح ہوجائے گی۔

 

پہلے مرحلے کے نتائج نے واضح دکھا دیا ہے کہ دیہی تلنگانہ میں اس وقت کانگریس کی لہر مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button