تلنگانہ

تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات کی پولنگ کا آغاز — ووٹروں میں زبردست جوش

تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات کی پولنگ کا آغاز — ووٹروں میں زبردست جوش

 

تلنگانہ میں پہلے مرحلے کی پنچایت انتخابات کی پولنگ جمعرات کی صبح 7 بجے شروع ہوگئی۔ ریاست بھر میں ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ مراکز کے باہر قطاروں میں کھڑی نظر آئی اور لوگ پر جوش انداز میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔ پولنگ دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی، جس کے بعد دوپہر 2 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا اور نتائج بھی اسی روز جاری کر دیئے جائیں گے۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق، نتائج کے اعلان کے بعد پنچایت راج ایکٹ 2018 کے تحت نائب سرپنچ  کے انتخابات بھی منعقد کئے جائیں گے۔

 

پہلے مرحلے میں کل 4,236 سرپنچ عہدوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جن میں سے 396 سرپنچ نشستیں اور 9,633 وارڈ نشستیں بلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔ باقی 3,834 سرپنچ عہدوں کے لئے مقابلہ جاری ہے، جن میں مجموعی طور پر 12,960 امیدوار میدان میں ہیں۔

 

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایک گرام پنچایت اور دس وارڈز میں انتخابات تکنیکی وجوہات کے باعث ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

 

ریاست میں کل 56,19,430 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 27,41,070 مرد، 28,78,159 خواتین اور 201 دیگر جنس (Others) کے ووٹر شامل ہیں۔

 

SEC کمشنر کے مطابق، تین مراحل پر مشتمل ان پنچایت انتخابات کے لئے 93,905 عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 3,591 ریٹرننگ آفیسرز (ROs) اور 2,489 مائیکرو آبزرورز بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

 

انتظامیہ کی جانب سے 3,461 پولنگ اسٹیشنز کی نگرانی ویب کاسٹنگ کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ انتخابات کے لئے 45,086 بیلٹ بکس استعمال کئے جا رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button