تلنگانہ

تلنگانہ شدید سردی کی لپیٹ میں – سنگاریڈی کے کوہیر میں 4 ڈگری سیلس درجہ حرارت

تلنگانہ میں شدید سردی کی لہر نے عوام کو پریشان کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کی صبح ریاست کے سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو رواں موسم کی اب تک کی انتہائی کم سطح بتائی جا رہی ہے۔

 

محکمۂ موسمیات کے مطابق شدید سردی کے ساتھ گھنی دھند کے پیش نظر تلنگانہ کے 11 اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے 4 تا 5 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمۂ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سردی سے بچاؤ کے لئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سردی کی اس لہر کے باعث ریاست کے مختلف حصوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button