تلنگانہ
کریم نگر میں بارات کا سنسنی خیز منظر — دلہے کو رشتہ داروں نے کندھوں پر اُٹھا کر بہتے نالے سے گزارا

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے، برساتی نالے اور تالاب ندیاں اور کلورٹ بہنے لگے ، سڑکیں پانی کے ریلوں میں ڈوب گئیں۔ ایسے میں ایک دلہا اپنی بارات کے ساتھ شادی کے مقام چپہ ڈنڈی منڈل کے ایک گاوں کی طرف بڑھ رہا تھا کہ اچانک سامنے اُبلتا ہوا نالہ آ گیا۔
شادی کے مہورت کا وقت تیزی سے قریب آ رہا تھا، ہر لمحہ قیمتی تھا۔ پانی کا شور، بے قابو دھار اور دونوں کناروں پر کھڑے مہمان — سب کی نظریں دلہے پر جمی تھیں۔ اسی لمحے رشتہ داروں نے فیصلہ کیا… وہ دلہے کو کندھوں پر اُٹھا کر پانی میں کود پڑے
لہروں کو چیرتے، قدم جما کر آگے بڑھتے اور دلہے کو مضبوطی سے تھامے، وہ بالآخر نالے کو پار کر گئے۔ یہ مناظر کسی فلم کے سنسنی خیز سین سے کم نہ تھے اور یہ شادی ہمیشہ کے لیے یادگار بن گئی