شادی کے دو دن بعد ہی دلہے کی ہارٹ اٹیک سے موت – تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع میں افسوناک واقعہ

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے بڈنگ پیٹ میں شادی کے محض دو دن بعد 25 سالہ دلہا وشال کی اچانک اور دل دہلا دینے والی موت نے پورے خاندان اور قریبی رشتہ داروں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ وشال کی شادی اس ماہ 7 تاریخ کو ہوئی تھی اور وہ اپنی نئی زندگی کے خواب دیکھ رہا تھا، مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ شادی کے دو دن بعد وشال اپنی دلہن کے ہمراہ سسرالی گھر پہنچا تو اچانک اسے شدید دل کا درد محسوس ہوا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ فوری طور پر گھر والوں نے اسے قریبی مقامی ہاسپٹل لے گئے جہاں ابتدائی علاج کیا گیا، مگر اس کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ پھر اسے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں چند گھنٹوں کے اندر اندر وہ دم توڑ گیا۔
وشال کی اچانک موت کی خبر نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے محلے کو غمگین کر دیا ہے۔ شادی کی خوشیوں سے بھرپور گھر اب غم کے سناٹے میں ڈوب گیا ہے۔ رشتہ داروں اور دوستوں کا کہنا ہے کہ وشال ایک محنتی اور خوش مزاج نوجوان تھا جو اپنی زندگی کے سنہرے لمحات گزار رہا تھا، لیکن اس المیے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی حقیقی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ علاقہجے مکینوں میں بھی گہرے صدمے کا ماحول ہے اور وہ وشال کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس المناک واقعے نے نئی شادی شدہ جوڑے کی زندگی کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے