تلنگانہ گروپ 2 امتحان ملتوی _ دسمبر میں منعقد کرنے پبلک سروس کمیشن کا اعلان

بالآخر کار ریونت ریڈی حکومت نے طلبہ کے شدید احتجاج کے بعد گروپ 2 امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے 7 اور 8 اگست کو ہونے والے گروپ-2 کے تحریری امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اب یہ امتحان دسمبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایک بیان میں کہا گیا کہ گروپ 2امتحانات کی نئی تاریخوں کا جلد اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بیروزگار گزشتہ ایک ماہ سے گروپ-2 کو ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی، اشوک نگر اور دلسکھ نگر میں بے روزگاروں نے مختلف طریقوں سے احتجاج و دھرنے دئے۔
حال ہی میں شہر حیدرآباد کے اشوک نگر میں نوجوانوں نے دیر رات ایک زبردست احتجاج کیا اور کانگریس حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔اور تلنگانہ سکریٹریٹ کا بھی محاصرہ کرنے کی کوشش کی تھی نوجوانوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے کانگریس حکومت نے امتحان ملتوی کردیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گروپ 2 میں کل 783 جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ ان جائیدادوں کے لیے 5.51 لاکھ امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں ۔ بیروزگار نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ امتحان ملتوی کرنے اکے ساتھ جائیدادوں میں اضافہ کیا جائے اور اسے 2 ہزار تک کردیا جائے ۔