تلنگانہ
گلزار حوض آتشزدگی واقعہ۔تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ گلزار ہاؤس میں پیش آئے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں چھ سینئر افسران شامل ہیں۔
حکومتی سطح پر تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں شامل عہدیداران میں
جی ایچ ایم سی کمشنر: آر وی کرنن
ضلع کلکٹر (حیدرآباد): انودیپ درشٹی
پولیس کمشنر (حیدرآباد): سی وی آنند
ڈائریکٹر جنرل، فائر سروسز: ناگی ریڈی
واٹر بورڈ کمشنر: رنگناتھ
سی ایم ڈی، تلنگانہ ایس پی ڈی سی ایل: مشرف علی فاروقی
یہ کمیٹی آتشزدگی کی اصل وجوہات، حفاظتی اقدامات کی ممکنہ ناکامیوں، اور مستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچاؤ کے لیے درکار عملی تجاویز پیش کرے گی۔