تلنگانہ

المیزان حج و عمرہ سروسز کے حافظ محمد فیاض علی کو حج خدمات کا بین الاقوامی ایوارڈ

حیدرآباد، 5 اگست ( پریس نوٹ ) المیزان حج و عمرہ سروسز کے بانی و سربراہ جناب حافظ محمد فیاض علی صاحب کو جنوبی ایشیائی حجاج ڈویژن (MOHU) کی جانب سے بہترین حج خدمات کے لیے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مذہبی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ایوارڈ کی اس اہم پیشکش پر جناب عثمان بن محفوظ، مرزا قدرت نواز بیگ، حافظ امجد، حبیب صہیب، محمد نصیر الدین، اسحاق صاحب اور دیگر معزز افراد نے ذاتی طور پر حافظ فیاض علی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اللہ کے مہمانوں کی مزید بہتر خدمت کی توفیق کی دعا کی۔

 

اسی تقریب کے دوران امریکہ کے معروف عالم دین اور امام و خطیب مولانا حسام الدین صاحب (ہوسٹن، ٹیکساس) کے حالیہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کی گلپوشی بھی کی گئی۔

 

دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ حافظ محمد فیاض علی اور مولانا حسام الدین کے عمرہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور دونوں حضرات کی دینی خدمات میں مزید برکت اور ترقی عطا کرے۔ آمین۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button