تلنگانہ

حج 2026 کے لئے قرعہ اندازی مکمل – تلنگانہ سے 7 ہزار سے زائد درخواست گزار ویٹنگ لسٹ میں

حیدرآباد: حج کمیٹی آف انڈیا نے چہارشنبہ کے روز حج 2026 کے لیے قرعہ اندازی مکمل کرلی، جس میں خوش نصیب عازمین کا انتخاب کیا گیا۔ حج 2026 آئندہ سال 24 مئی سے 29 مئی کے درمیان متوقع ہے۔ جن افراد نے 7 اگست تک فارم جمع کرائے تھے وہ اب اپنا انتخاب جانچ سکتے ہیں۔

 

تلنگانہ میں قرعہ اندازی کی تقریب کمیٹی کے چیئرمین سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی، جبکہ ایگزیکٹیو آفیسر سجاد علی اور ایڈیشنل ایگزیکٹیو آفیسر عرفان شریف نے کارروائی کی نگرانی کی۔

 

اس سال تلنگانہ سے 11,757 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں:

جنرل کیٹیگری: 10,918

سینئر سٹیزنز (65 سال سے زائد): 772

خواتین بغیر محرم: 67

 

تلنگانہ کا کوٹہ 4,292 عازمین پر مشتمل ہے، جس کے باعث 7,465 درخواست گزار انتظار کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button