تلنگانہ میں ان اسکولوں کو 6 نومبر سے نصف دن کا اسکول

حیدرآباد -2 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے 6 نومبرسے پرائمری اسکولس کے لئے نصف دن کے اوقات کا اعلان کیا ہے ۔ اسکولس صبح 9 بجے تا ایک بجے کام کریں گے۔ اس کا نفاذ سرکاری لوکل باڈی اور امدادی پرائمری اسکولس پر ہوگا ۔
کیوں کہ ان اسکولس کے اساتذہ تین ہفتوں کے لئے ذات پر مبنی سروے میں حصہ لیں گے اسکولس سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے تقریباً 50 ہزار ملازمین بشمول کے سی بی وی اور یو آر ایس کے غیر تدریسی اسٹاف ارکان میں سے سے این ایم اینڈ پی ای ٹی بھی گھر گھر سروے میں حصہ لیں گے
۔ ایس جی ٹیز اور پی ایس ایچ ایم = آرایس کے غیر تدریسی اسٹاف ارکان ، اے این ایم اینڈ پی ای ٹی بھی سے خواہش کی گئی کہ وہ محکمہ منصوبہ بندی کے ہدایات کے مطابق تمام تعطیلات میں مکمل دن شماریات کی ڈیوٹی میں حصہ لیں تاہم اپر – پرائمری اور ہائی اسکولس میں خدمات انجام دینے والے ایس جی ٹیز کی خدمات کو شماریات کے کام سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ یہ اسکولس میں شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔