تلنگانہ

دہلی کے بڑے بھائی اور گلی کے چھوٹے بھائی مسلمانوں کے مخالف – بی آر ایس اقلیتی قائدین کے اجلاس سے ہریش راو کا خطاب

تلنگانہ بھون میں گریٹر حیدرآباد بی آر ایس کے اقلیتی قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راو نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ بڑے بھائی نریندر مودی اور چھوٹے بھائی ریونت ریڈی مسلمانوں کی فلاح و بہبود نہیں چاہتے۔

 

سابق وزیر و بی آر ایس قائد ہریش راو نے کہا  کہ دہلی کے بڑے بھائی اورگلی کے چھوٹے بھائی دونوں بھی مسلمانوں کے مخالف ہیں

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس میں انتخابات سے قبل مسلمانوں کے ساتھ کئی وعدے کئے تھے لیکن اب تک ان میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ اس کے برعکس بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی کام کئے

 

۔ غریب مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے شادی مبارک اسکیم کو متعارف کیا جس کے ذریعہ بی آر ایس نے ایک لاکھ 20ہزار غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لئے امداد فراہم کی۔ ائمہ و موذنین کے لئے ہر ماہ اعزازیہ کو شروع کیا اور ماہ رمضان میں رمضان تحفہ کے نام پر غریب مسلم خاندانوں میں کپڑے اور دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button