تلنگانہ

سابق ریاستی وزیر ہریش راؤ کو عدالت سے ملی راحت

حیدرآباد ۔ سابق ریاستی وزیر اور بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف درج کیس کے معاملے میں عدالت نے انہیں گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں

 

البتہ یہ کہا گیا ہے کہ پولیس تحقیقات جاری رکھ سکتی ہے اس کے لیے ہریش راؤ کو تعاون کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہریش راؤ کے خلاف درخواست داخل کرنے والے چکرادھر گوڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں ایک تاجر کی جانب سے کی گئی

 

شکایت کی بنا پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ہریش راؤ نے اس کیس کو منسوخ کر دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جس پر سماعت کے بعد عدالت نے یہ احکامات جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button