تلنگانہ

ہریش راو نے ایک پرانا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو بی آر ایس پارٹی کے کارکن ہونے کا دعوٰی کیا

حیدرآباد _ 2 اگست ( اردولیکس) سابق وزیر ہریش راؤ نے دعوٰی کیا ہے کہ متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کی مخلوط حکومت میں جب وہ پہلی مرتبہ وزیر بنے تھے اس وقت ریونت ریڈی بی آر ایس پارٹی میں ہی تھے

 

اور انھیں وزیر بنانے پر نکالے گئے جلوس کے جشن میں ریونت ریڈی ان کے پیچھے تھے ہریش راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے جولائی 2004 کا ایک پرانا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ اس کے علاوہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے معاملہ میں اس وقت کی کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی جانب سے تاخیر کئے جانے پر بی آرایس کے وزراء نے مخلوط حکومت سے استعفیٰ پیش کر دیا تھا

 

۔ اس وقت بھی ریونت ریڈی ان کے پیچھے پیچھے تھے اور جھانک جھانک کر کیمرہ کی طرف دیکھ رہے تھے۔ اسمبلی میں جمعرات کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف بی آر ایس پارٹی کے ارکان کی جانب سے کئے گئے احتجاج کے بعد ہریش راؤ نے یہ ویڈیو جاری کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button