تلنگانہ

ہیٹ اسپیچ بل پر تلنگانہ اسمبلی میں ہنگامہ خیز بحث – اپوزیشن اور حکمران جماعت کے ارکان کے اعتراض پر بل سلیکٹ کمیٹی کو روآنہ

تلنگانہ اسمبلی میں سماج میں نفرت پھیلانے والی تقاریر (ہیٹ اسپیچ) کو روکنے کیلئے پیش کئے گئے نئے بل پر دلچسپ اور تفصیلی بحث ہوئی۔ مختلف ارکان کی جانب سے بل کی شقوں، سزاؤں اور شہری حقوق سے متعلق متضاد آراء سامنے آنے پر حکومت نے اسے سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

بل کے تحت مذہبی اور ذات پات کی بنیاد پر نفرت انگیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز ہے، جس میں بھاری جرمانے اور ناقابلِ ضمانت دفعات کے تحت قید کی سزا شامل ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور گمراہ کن مواد پھیلانے والوں کی نشاندہی کیلئے پولیس کو خصوصی اختیارات دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 

بحث کے دوران اپوزیشن کے ساتھ ساتھ بعض حکمران جماعت کے ارکان نے بھی خدشات ظاہر کئے کہ اگر “ہیٹ اسپیچ” کی واضح تعریف نہ کی گئی تو اس قانون کے غلط استعمال کا امکان ہے۔

 

ارکان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بل کو فوری منظور کرنے کے بجائے مزید غور و خوض کیلئے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button