تلنگانہ

نامپلی آتشزدگی واقعہ مہلوکین کے ورثاء کیلئے ایکس گریشیا کا اعلان

حیدرآباد ۔نامپلی میں پیش آئے شدید آتشزدگی کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

وزیر نے مہلوکین کے اہلِ خانہ کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر ہری چندنا کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

 

ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دکان کے مالک کی لاپرواہی ہی اس المناک حادثے کی اصل وجہ تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے واضح کیا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے آگ سے تحفظ کے قوانین کو مزید سختی سے نافذ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button