تلنگانہ

حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ کولم پلی کا سانحہ ارتحال 

حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ کولم پلی کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد یکم اپریل (راست) حضرت مولانا سید شاہ حفیظ اللہ حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید شاہ احمد قتال حسینیؒ کولم پلی چہارشنبہ یکم اپریل کی صبح دار فانی سے رحلت کرگئے۔ حضرت مولانا سید شاہ حفیظ اللہ حسینی ولد حضرت سید شاہ قدرت اللہ حسینیؒ کی عمر تقریباً 80 برس تھی۔

 

نماز جنازہ جمعرات 2 اپریل کو بعد نماز ظہر احاطہ درگاہ شریف کولم پلی میں ادا کی جائے گی اور احاطہ درگاہ شریف میں ہی انہیں سپرد لحد کردیا جائے گا۔ پسماندگان میں پیرانی ماں کے علاوہ 4 صاحبزادگان اور 2 دختران شامل ہیں۔

 

فاتحہ سیوم جمعہ 3 اپریل کو بعد نماز عصر احاطہ درگاہ شریف میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 8309956100 یا 9849098347 پر رابط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button