تلنگانہ کے میدک ضلع میں باپ بیٹے کی دل دہلا دینے والی داستان
 
 میدک میں باپ بیٹے کی دل دہلا دینے والی داستان — قرض کے بوجھ تلے دبے باپ نے زہر پی لیا، "ابّو آپ کے بغیر نہیں جی سکتا” کہہ کر بیٹے نے بھی پی لی جان لیوا دوا!
تلنگانہ کے میدک ضلع کے نرساپور میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ نے ہر کسی کی آنکھوں کو نم کر دیا۔ 48 سالہ سید عارف، جو آٹو چلا کر اپنے گھر کا پیٹ پالتا تھا، زندگی کی مشکلات سے اس قدر ٹوٹ گیا کہ آخرکار موت کو گلے لگا لی۔
چند ہفتے پہلے ہوئے ایک حادثے میں اس کے ہیر زخمی ہوگئے تھے ، روزگار چھن گیا، اور قرضوں کا بوجھ پہاڑ بن کر اس کے سر پر ٹوٹ پڑا۔ حالات سے مایوس ہوکر اس نے کیڑے مار دوا پی لی اور گھر والوں سے کہا کہ میں اب مزید نہیں جی سکتا۔
یہ منظر دیکھ کر اس کا کم عمر بیٹا صیان تڑپ اٹھا۔ چیختے ہوئے بولا ابّو آپ کے بغیر میں کیسے جیوں؟ اور آنسوؤں میں ڈوب کر اپنے والد کے ہاتھ سے زہر چھین کر خود بھی پی گیا۔
گھر میں کہرام مچ گیا۔ دونوں کو فوراً ہاسپٹل لے جایا گیا، مگر افسوس والد عارف نے دم توڑ دیا، جبکہ ننھا صیان زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف نرساپور بلکہ پورے تلنگانہ میں دلوں کو جھنجھوڑ دینے والا بن گیا — ایک باپ کی بے بسی اور بیٹے کی محبت نے سب کو رُلا دیا۔
 
 


