تلنگانہ
حیدرآباد میں دھوپ کی شدت میں اضافہ

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں دن کے درجہ حرارت 29 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درج کیا جارہا ہے۔ اس ماہ کے دوسرے ہفتے سے یہ تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ صبح کے وقت تھوڑی سردی ہے لیکن صبح 10 بجے کے بعد سورج کی آب وتاب دیکھی جارہی ہے۔
ہوا میں نمی 26 سے 34 فیصد کے درمیان ہونے کی وجہ سے خشک موسم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں غیر متوقع بارش کی بھی توقع ہے۔بعد ازاں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ اور اپریل میں معمول کے
درجہ حرارت کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے جبکہ مئی اور جون میں شدید گرمی کے امکانات ہیں۔



