تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ 7 دن آگ برسائے گا سورج – گرم ہوائیں چلنے محکمہ موسمیات کی وارننگ

محکمہ موسمیات کی وارننگ: تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر، آئندہ 7 دن خطرناک

 

محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق ان دنوں تلنگانہ میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث عوام کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے ریاست کے  عوام کے لئے ایک اور تشویشناک خبر دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سات دنوں تک گرمی کی شدت غیر معمولی حد تک بڑھنے والی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق ریاست بھر میں لُو کی لہر چلنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر عوام کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خاص طور پر شمالی اور مشرقی اضلاع میں سورج کی تپش زیادہ شدت اختیار کرے گی۔ ضلع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر اور نلگنڈہ میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 2 سے 4 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے، اس لئے دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔

 

حیدرآباد سمیت اطراف کے اضلاع میں بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی کمی کے باعث ہیٹ اسٹروک (لو لگنے) کا خطرہ بڑھنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button