تلنگانہ

شدید بارش: ضلع نرمل بھینسہ گڈانا واگو کے 6 دروازے کھول دئیے گئے۔ کئی علاقوں میں پانی داخل۔تین نوجوانوں کی جان پولیس نے بچائی

بھینسہ ( نامہ نگار افروز خان کی رپورٹ)ریاست تلنگانہ میں زبردست بارش کی وجہہ سے ضلع نرمل کے بھینسہ میں واقع گڈانا واگوکی سطح آب مکمل ہوگئی ہے۔ حکام نے پراجکٹ کے7 گیٹ کھول دئیے اورپانی چھوڑا جارہا ہے۔ قریب ایک لاکھ کیوزک پانی کا بہاو جاری ہے۔ پراجکٹ کے دروازے کھول دینے کی وجہہ سے بھینسہ کی بعض کالونیوں میں پانی داخل ہوگیا۔

 

 

 

آٹو نگر، کوبیرچوراستہ، ونایک نگر، ڈبہ گلی اور کملا ٹاکیز علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ اسی طرح بھینسہ کے پلسیکر رنگا راو پراجکٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہورہا ہے جس کی وجہہ سے اس کی سطح آب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بعض مقامات پر ندیوں کی سطح آب میں اضافہ سے آمدورفت میں خلل پڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

 

 

بارش کے دوران بھینسہ رورل پولیس نے تین لوگوں کی جان بچائی۔ ان کے نام راجو، جتندر اور یوگیش بتائے گئے ہیں۔ تینوں نوجوان باربی بی کے قریب پانی میں غرق ہورہے تھی کہ مقامی افراد اور غوطہ خوروں کی مدد سے انھیں بچا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button