تلنگانہ

ہنگامی صورتحال میں ہی گھروں سے باہر نکلیں ۔ شہریان حیدرآباد کو حکام کا مشورہ

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کل رات سے وقفہ وقفہ سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طورپر آدھی رات کے بعد سے مسلسل تیز بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے کئی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

 

کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد ضلع کلکٹر نے پیر کے دن اسکولس کو تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسی دوران حکام نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ بارش کے پیش نظر ہنگامی صورتحال میں ہی گھروں سے باہر نکلیں بصورت دیگر گھروں سے باہر نکلنےسے پرہیز کیا جائے۔

 

اسی دوران حیدرآباد ضلع کلکٹر آفیس میں بارش سے متعلق کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے شہری کسی بھی طرح کی پریشانی پرکنٹرول روم سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button