تلنگانہ

حیدرآباد میں آج پھر زبردست بارش

حیدرآباد: شہر کے کئی علاقوں میں آج شام کے وقت پھر زبردست بارش ہوئی۔ خاص طور پر اوپل، ناگول، بنڈلہ گوڑہ،ایل بی نگر ، سرور نگر، سعید آباد، دلسکھ نگر، رامنتاپور ، عنبر پیٹ، امیر پیٹ ا وروستھلی پورم علاقوں میں زبردست بارش ہوئی۔

 

بارش کی وجہ سے بعض مقامات پر سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ان علاقوں کے علاوہ بھی دیگر مقامات سے بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ ابھی شہر میں موسم ابر آلود ہے کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button