تلنگانہ کے ان 19 اضلاع میں دوپہر ایک بجے تک شدید بارش کا امکان — محکمۂ موسمیات کی وارننگ، کئی اضلاع میں الرٹ جاری
 
 تلنگانہ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان — محکمۂ موسمیات کی وارننگ، کئی اضلاع میں الرٹ جاری
آندھرا پردیش کے نرساپورم کے قریب گزشتہ نصف شب ساحل کو عبور کرنے والا شدید سمندری طوفان ’مونتھا‘ بتدریج کمزور پڑتے ہوئے تلنگانہ کے راستے چھتیس گڑھ کی سمت بڑھ رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، چہارشنبہ کی دوپہر ایک بجے تک ریاست کے مختلف علاقوں میں درمیانہ سے شدید بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ نے کہا کہ آنے والے دو تا تین گھنٹوں میں ہنمکنڈہ، حیدرآباد، جنگاؤں، کریم نگر، کھمم، میڈچل ملکاجگیری، محبوب آباد، محبوب نگر، ناگرکرنول، نلگنڈہ، نارائن پیٹ، رنگا ریڈی، سدی پیٹ، سوریہ پیٹ، وقارآباد، ونپرتی، ورنگل اور یادادری بھونگیر اضلاع میں 41 تا 61 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ان اضلاع کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح بھدرادری کوتہ گوڑم، جئے شنکر بھوپال پلی، جگتیال، جوگولامبا گدوال، کاماریڈی، منچریال، میدک، مولوگو، نظام آباد، پداپلی، راجنا سرسلہ اور سنگاریڈی اضلاع میں ہلکی بارش اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ ان علاقوں کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
 
 


