تلنگانہ

تلنگانہ کے چند اضلاع میں آج اور کل شدید بارش

تلنگانہ میں  دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں بارش کے پیشِ نظر ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

محکمہ کے اندازے کے مطابق چہارشنبہ کو نلگنڈہ، ونپرتی اور ناگرکرنول اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح پیداپلی، بھوپال پلی، ملگ ، بھدراچلم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

جمعرات کو بھی کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ناگرکرنول، ونپرتی اور گدوال اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات برقرار رہیں گے۔ محکمہ نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button