تلنگانہ

تلنگانہ میں اج سے ان 13 اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی ۔

تلنگانہ میں اج سے  موسلا دھار بارشوں کا امکان، متعدد اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری

 

حیدرآباد، 10 اگست — محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں آج سے موسلا دھار سے انتہا شدید بارش ہوئی کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کے کئی اضلاع میں "یلو الرٹ” جاری کر دیا گیا ہے۔

 

محکمہ کے مطابق آج حیدرآباد کے علاوہ نرمل، نظام آباد، جگتیال، کاما ریڈی، سنگاریڈی، میدک، راجنا سرسلہ، وقارآباد، ناگر کرنول، سدی پیٹ، بھدرا دری کوتہ گوڑم، مُلّوگو اور کھمم اضلاع میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 

عہدیداروں نے بتایا کہ 14 اگست سے 17 اگست کے دوران ریاست بھر میں شدید سے انتہا شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

محکمہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button