تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں دو دن شدید بارش کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی  پیدا ہوئی ہے جس کے اثر سے آئندہ دو دنوں تک تلنگانہ میں درمیانہ سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب میں بھی ہوا کا گہراؤ  پیدا ہونے کا امکان ہے۔

 

ان حالات کے پیشِ نظر حیدرآباد، ورنگل، کریم نگر، عادل آباد، یادادری بھونگیر ، محبوب نگر، کومرم بھیم آصف آباد اور رنگا ریڈی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا اندیشہ ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان دنوں تیز ہوائیں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

 

صحت کے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اچانک تیز ہوائیں اور موسم کی تبدیلی کی وجہ سے لوگ بیمار پڑ سکتے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button