تلنگانہ

تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی 5 دن کیلئے ایلو الرٹ

حیدرآباد ۔محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے 5 دن کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ الرٹ 14 ستمبر تک کیلئے ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق ریاست کے تقریباً تمام اضلاع میں موسلادھار بارش، طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صرف گدوال، ونپرتی اور ناگرکرنول اضلاع کو اس پیش قیاسی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے لیے محکمہ موسمیات نے آج  سے ہفتہ تک بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیش قیاسی کی ہے۔

 

 

خاص طور پر 12 اور 13 ستمبر کو شہر میں ایلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں درجہ حرارت بھی کم ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button