تلنگانہ

تلنگانہ میں آج ان اضلاع میں شدید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ

تلنگانہ میں آج ان اضلاع میں شدید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ

 

حیدرآباد، 5 اگست (اردولیکس): محکمہ موسمیات حیدرآباد کے مطابق، تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج منگل کے روز شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریاست میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثرات کے سبب بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 

محکمہ نے میڑچل، حیدرآباد، سنگاریڈی، رنگا ریڈی، ناگر کرنول، محبوب نگر، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس کے علاوہ بھدرادری، مُلُگ، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، یادادری، وقارآباد، میدک اور کاماریڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر متعلقہ اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کا بھی اندیشہ ہے۔ بجلی گرنے کے واقعات اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر عوام کو گھروں میں رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی خبروں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

ریاست کے کئی حصوں میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے مگر کئی نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکومت نے بلدی عملے اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button