تلنگانہ
تلنگانہ کے ان اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
ریڈ زون میں شامل ہیں: سِدِی پیٹ، کاماریڈی، منچیریال، جگتیال، راجنا سرسلہ ، نرمل، ورنگل، حیدرآباد، رنگاریڈی اور وقار آباد۔ یہاں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
اورنج زون میں ہیں: کریم نگر، عادل آباد، پداپلی، بھوپال پالی، میدک، سوریاپیت، محبوب آباد، کھمّم اور بھدرادری کوتہ گوڈم۔ ان علاقوں میں بھی کافی بارش متوقع ہے۔
ایلو زون میں باقی تمام اضلاع شامل ہیں جہاں درمیانہ درجے کی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور سیلاب یا پانی جمع ہونے کے خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔