تلنگانہ

تلنگانہ میں آئندہ دو دن تک شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد محکمہ موسمیات کے مطابق سطحی دباؤ اور مانسون ہواؤں کے اثر سے ریاست میں آئندہ دو دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے، خاص طور پر محبوب نگر، کھمم، رنگا ریڈی اور ورنگل اضلاع میں بھاری بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ کاماریڈی، سدی پیٹ اور جنگاؤں کے لیے اورنج الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ حالیہ بارشوں اور آندھی طوفان کے باعث ونپرتی میں ایک کسان آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ وکارآباد میں 300 بکریاں ہلاک ہوئیں۔ کئی علاقوں میں آم اور مکئی کی فصل تباہ اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، برقی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔

 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعہ کے روز بھی کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button